برسبین ٹیسٹ میں آخری روز بائیں ہاتھ کے رشبھ پنت کے ناٹ آؤٹ 89 رنز نے بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف 3 وکٹوں سے سنسنی خیز کامیابی دلائی۔ اس بہترین بلے بازی کی بدولت پنت کیریئر کی بہترین 13 ویں پوزیشن پر پہنچنے کے ساتھ ہی درجہ بندی میں سرفہرست وکٹ کیپر بن گئے۔
اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک 15 ویں نمبر پر ہیں۔
بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اس کے علاوہ سری لنکا کے خلاف جو روٹ نے پہلی اننگز 228 رنز بنانے کے بعد دو برسوں میں اپنے سب سے زیادہ درجہ بندی پوائنٹس (738) کے ساتھ سرفہرست پانچ بلے بازوں میں جگہ بنا لی ہے۔
روٹ نے اس معاملے میں پاکستان کے بابر اعظم اور بھارت کے چیتیشور پجارا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دوسری جانب بھارت کے نوجوان سلامی بلے باز شبھمن گل نے بھی آئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی میں لمبی چھلانگ لگائی اور 68 مقام سے 47 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
شبھمن گِل نے آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ میچ میں 91 رنز کی کارآمد اننگ کھیلی تھی۔
اس کے علاوہ چیتیشور پجارا نے مشکل بھری اننگ کی بدولت بھارت کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ پجارا آئی سی سی درجہ بندی میں 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
دورہ آسٹریلیا پر اپنی بہتری کارکردگی سے سبھی کا دل جیتنے والے تیز گیند باز محمد سراج کو بھی درجہ بندی میں کافی فائدہ ہوا اور وہ 32 مقام کی بہترئی کے ساتھ 45 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بلے بازوں کی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سرفہرست مقام پر برقرار ہیں جبکہ اسٹیو اسمتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کے مارنس لیبوشین تیسرے، بھارتی کپتان وراٹ کوہلی چوتھے اور انگلینڈ کے جو روٹ پانچویں نمبر پر ہیں۔
سرفہرست دس بلے بازوں کی فہرست میں بھارت کے وراٹ کوہلی چوتھے، چیتیشور پجارا 7 ویں اور اجنکیا رہانے 9 ویں نمبر پر ہیں۔
گیند بازوں کی درجہ بندی میں آسٹریلیا کے تیز گیند باز پیٹ کمنز سرفہرست مقام پر ہیں جبکہ انگلینڈ اسٹورٹ براڈ دوسرے نمبر ہیں، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی پانچویں نمبر پر ہیں۔
سرفہرست دس گیند بازوں میں بھارت کے روی چندرن اشون 8 ویں اور جسپریت بمراہ 9 ویں نمبر پر ہیں۔