چنئی ٹیسٹ کے بعد انگلینڈ 70.2 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پہلے، نیوزی لینڈ 70.0 فیصد پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 69.2 فیصد پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور بھارت 68.3 فیصد پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سیریز پوری ہوچکی ہے اور اس نے جون میں لارڈس میں ہونے والے فائنل میں جگہ بنالی ہے، کیونکہ اس کی حالت میں اب کوئی تبدیلی نہیں آنی ہے۔
پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد بھارت کو فائنل میں جگہ بنانے کے لئے چار میچوں کی یہ سیریز 1-2یا 3-1کے فرق سے جیتنی ہے جبکہ انگلینڈ کو 3-1، 3-0یا 4-0سے جیت حاصل کرنی ہے۔