بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کو نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انتہائی خراب کارکردگی کا خمیازہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 900 درجہ بندی پوائنٹس سے نیچے گر کر چکانا پڑا ہے ۔
وراٹ نے جب یہ سیریز شروع کی تھی تو ان کے 928 ریٹنگ پوائنٹس تھے اور وہ دنیا کے نمبر ایک بلے باز تھے۔ ان کے اور دوسرے مقام پر موجود آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کے درمیان 17 پوائنٹس کا فاصلہ تھا۔
اسمتھ کے 911 پوائنٹس تھے۔ لیکن سیریز ختم ہونے پر وراٹ کے 886 پوائنٹس ہو چکے ہیں اور انہیں اس سیریز میں کل 42 پوائنٹس کا نقصان ہوا ہے۔
اگرچہ وہ بلے بازی کی درجہ بندی میں اب دوسرے نمبر پر ہیں۔ اسمتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ بیٹنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم تیسرے مقام پر بنے ہوئے ہیں لیکن انہیں 40 درجہ بندی پوائنٹس کا نقصان ہوا ہے۔ وہ 853 سے 813 درجہ بندی پوائنٹس پر آ گئے ہیں
وراٹ اورا سمتھ کے درمیان پوائنٹس کا فاصلہ اب بڑھ کر 25 تک پہنچ گیا ہے۔ اسمتھ کے 911 اور وراٹ کے 886 پوائنٹس ہیں۔