بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی انگلینڈ کے خلاف ٹی۔20 سیریز کے دو میچوں میں شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی ٹی 20 درجہ بندی میں ایک بار پھر سرفہرست پانچ بلے بازوں میں واپس آگئے ہیں۔
یک روزہ رینکنگ میں پہلے مقام پر قابض وراٹ کوہلی کو انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی کا ثمرہ ملا اور ایک مقام کی بہتری اور 47 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ وہ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔
اس کے علاوہ انگلینڈ کے جوز بٹلر تیسرے میچ میں ناٹ آؤٹ 83 رنز کی بدولت پانچ مقام کی بہتری کے ساتھ 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بٹلر دسمبر 2018 میں 17 ویں مقام پر پہنچے تھے۔
بھارتی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز شریئس ایر (32 مقام کی بہتری کے ساتھ 31 واں مقام) اور رشبھ پنت 30 مقام کے سدھار کے ساتھ 80 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
آل راؤنڈر واشنگٹن سندر (اب دو مقام کی بہتری کے ساتھ 11 ویں مقام) جبکہ تیز گیند باز شاردل ٹھاکر (14 مقام کی چھلانگ کے ساتھ 27 ویں مقام) اور بھونیشور کمار سات مقام کی بہتری کے ساتھ 45 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔