آئی سی سی نے حال ہی میں ہر ماہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو 'پلیئر آف دی منتھ' کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے آئی سی سی نے تین مرد کھلاڑیوں کو نامزد کیا۔
بھارت کے 23 سالہ جارحانہ بلے باز رشبھ پنت نے حال ہی میں اختتام پذیر سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔ انہوں نے سڈنی ٹیسٹ میں 97 اور چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں ناٹ آوٹ 89 رنز بنائے تھے جس کی بدولت ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخی جیت میں مدد ملی تھی۔
انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے سری لنکا کے خلاف حالیہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور 228 اور 186 ر ن کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ ان کی اس اننگز کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دے کر کلین سویپ کیا تھا۔