آئی سی سی آئی نے موجودہ دہائی کی بہترین ٹیموں کا انتخاب کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا، جس کے تحت اس نے اتوار کو مردوں کی ٹسٹ، ون ڈے اور ٹی۔20 ٹیموں کا اعلان کردیا۔
بھارت کی رنون کیمشین اور موجودہ کپتان وراٹ کوہلی کو ٹسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے، ٹسٹ ٹیم میں شامل ایک دیگر ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون ہیں۔
موجودہ دہائی کی بہترین ٹیسٹ ٹیم موجودہ دہائی کی بہترین ون ڈے ٹیم موجودہ دہائی کی بہترین ٹی 20 ٹیم ٹسٹ ٹیم میں بیٹنگ آرڈر کے لحاظ سے اوپننگ میں انگلینڈ کے الیسٹیئر کک اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو رکھا گیا ہے۔ تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، چوتھے نمبر پر بھارت کے وراٹ کوہلی اور پانچویں نمبر پر آسٹریلیا کے اسٹوین اسمتھ ہیں، وکٹ کیپر بلے باز کا رول سری لنکا کے کمار سنگا کارا کو دیا گیا ہے۔
(یو این آئی)