آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اگلے ہفتے تک عبوری چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔
آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر مستعفی - عبوری چیئرمین
ششانک منوہر چار سال تک بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے چیئرمین رہنے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر
آئی سی سی کے چیف ایگزیکیوٹیو افسر منوساہنی نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ منوہر نے 2016 میں یہ عہدہ سنبھالا تھا۔
منو ساہنی نے کہا کہ آئی سی سی بورڈ، اسٹاف اور پوری کرکٹ کمیونٹی کی طرف سے میں ششانک کا ان کی قیادت اور بطور چیئرمین جو کچھ انہوں نے کیا ہے اس کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ہم انہیں اور ا ن کے کنبے کو مستقبل کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔