بھوونیشور نے آئی پی ایل ٹی ٹوئنٹی ڈاٹ کام سے کہا کہ ' واپسی کرنا اچھا ہے۔ میں نجی طور پر لمبے وقت سے باہر تھا۔ پہلے میں زخمی ہو گیا اور پھر کورونا وائرس آ گیا، جس نے ہر ایک کھیل کو روک دیا۔ میں آئی پی ایل کو لیکر کافی پرجوش اور کھیلنے کے لیے بےچین ہوں۔'
گھریلو شائقین کی کمی محسوس ہوگی: بھوونیشور - آئی پی ایل ٹی ٹوئنٹی ڈاٹ کام
سن رائزرس حیدرآباد کے تیز گیندباز بھوونیشور کمار کا خیال ہے کہ آئی پی ایل کا آئندہ سیزن بھارتی کرکٹ کے آغاز کے لیے موزوں ہے۔
گھریلو شائقین کے سامنے آئی پی ایل کھیلنے کی کمی محسوس ہوگی: بھوونیشور
انہوں نے مزید کہا کہ 'مجھے نہیں لگتا کہ بھارت میں کرکٹ کی شروعات کےلیے آئی پی ایل سے بہتر کوئی دوسرا ٹورنامنٹ ہو سکتا تھا۔ مجھے یقین ہے کہ اس سے ہندوستانی عوام کو راحت ملے گی۔'
بھوونیشور نے مزید کہا کہ 'میں گھریلو شائقین کے سامنے کھیلنا یقینی طور پر یاد کروں گا۔ وہ کئی سالوں سے ہمارا ساتھ دے رہے تھے۔ میرے خیال میں وہ ہمارے لیے بہت متاثر کن تھے۔'