اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کوہلی کی عزت کرتا ہوں لیکن ان سے خوفزدہ نہیں: نسیم شاہ - نسیم شاہ

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو بولنگ کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ شاہ نے کہا کہ وہ کوہلی کی عزت کرتے ہیں لیکن ان سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

I respect Virat Kohli, but I dont fear him: Naseem
کوہلی کی عزت کرتا ہوں لیکن ان سے خوفزدہ نہیں: نسیم شاہ

By

Published : Jun 1, 2020, 10:36 PM IST

وراٹ کوہلی اس وقت دنیا کے بہترین بلے باز مانے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے پاکستان کے تیز گیند باز نسیم شاہ ہندوستانی کپتان کے خلاف گیند بازی کے متمنی ہیں۔دنیا کے سب سے کم عمر میں ہیٹ ٹرك لینے والے نسیم شاہ کیریئر میں بڑے چیلنجوں کا انتظار کر رہے ہیں۔ 10 فروری 2020 کو شاہ نے راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرك کی تھی ۔ اس وقت ان کی عمر 16 سال 359 دن تھی۔

حال ہی میں پاك پیشن کو انٹرویو میں شاہ نے اپنے کیریئر کے متعلق بات کی۔انہوں نے کہا کہ وہ ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہلی کا احترام کرتے ہیں لیکن ان سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہمیشہ خاص ہوتا ہے اور مجھے پہلے ہی بتایا جا چکا ہے کہ ان میچوں سے کھلاڑی ہیرو یا ولن بن سکتا ہے۔اب چونکہ یہ مقابلے بہت کم ہوتے ہیں اس لئے یہ خاص ہوتے ہیں۔جب بھی موقع ملے میں ہندستان کے خلاف کھیلنے کے لئے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہندستان کے خلاف اچھی بولنگ کر پاؤں گا۔جب بھی موقع ملے گا میں اپنے پرستاروں کو مایوس نہیں کروں گا۔جہاں تک وراٹ کوہلی کی بات ہے، میں ان کا احترام کرتا ہوں لیکن ان سے ڈرتا نہیں ہوں۔

اس نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا آسان نہیں ہوتا، لیکن یہیں آپ کو اپنے کھیل کو بہتر کرنا ہوتا ہے۔میں وراٹ اور ٹیم انڈیا کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں۔بہترین بلے باز کے سامنے بولنگ کرنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے۔ لیکن جب آپ کو اپنے کھیل کو بلند کرنے کی ضرورت ہو ، جب ہندوستان پاکستان میچ ہوگا،میں وراٹ کو بولنگ کرنے کا موقع نہیں گنواؤں گا۔ نسیم نے اپنے ارادوں کو واضح کیا۔ فی الحال ، تمام بین الاقوامی کرکٹ میچ کورونا کی وجہ سے بند ہیں۔ آئی سی سی غور کررہی ہے کہ منسوخی کی وجہ سے ہونے والے مالی نقصانات کو پورا کرنے کے لئے میچوں کو دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔ اس وقت تک کرکٹ کے شائقین کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا میدان میں واپسی کے لئے انتظار کرنا ہوگا۔ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرك لینے والے شاہ چوتھے پاکستانی بولر ہیں۔محمد سمیع، عبدالرزاق نے ایک ایک بار اور وسیم اکرم نے دو بار ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرك لی ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کو تیز گیند بازوں کی کان کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وسیم اکرم ، وقار یونس ، شعیب اختر جیسے بہت سے پاکستانی گیند بازوں نے 90 کی دہائی میں انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا نام روشن کیا۔ 17 سالہ پاکستانی بولر نسیم شاہ نے پچھلے سال انٹرنیشنل میں قدم رکھا تھا۔ نسیم نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں سب کو اپنی رفتار اور بال سوئنگ کی مہارتوں کا دیوانہ بنالیا۔ نسیم چند ماہ قبل راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف کرکٹ میچ میں ہیٹ ٹرک اسکور کرنے والے کم عمر ترین بولر تھے۔ نسیم شاہ پاکستان میں ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے گفتگو کررہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details