اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'برسوں کی محنت کا پھل ملا'

فاسٹ بالر دیپک چاهر نے بنگلہ دیش کے خلاف فیصلہ کن ٹوئنٹی 20 میچ میں اپنے مین آف دی میچ منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آخر کار برسوں کی محنت کا پھل حاصل ہو گیا ہے۔

'برسوں کی محنت کا پھل ملا'

By

Published : Nov 11, 2019, 7:40 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے استار فاسٹ بالردیپک چاھرنے وي سی اے اسٹیڈیم میں اپنے کیریئر کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے 3.2 اوور میں محض سات رن پر چھ وکٹوں کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور مین آف دی میچ بھی رہے۔ اسی کے ساتھ بھارت نے تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سریز کو 2-1 سے جیت لیا۔

راجستھان کے 27 سالہ فاسٹ بالر نے اسی کے ساتھ سری لنکا کے اجنتا مینڈس کے سال 2012 میں زمبابوے کے خلاف آٹھ رن پر چھ وکٹ گزشتہ ٹوئنٹی 20 کے بہترین کارکردگی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

چاهر نے اسی کے ساتھ سیریز میں کل 56 رن پر آٹھ وکٹ کی بدولت مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی جیتا۔میچ کے بعد انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی خواب میں بھی اس کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔ میں بچپن سے ہی اس کے لیے محنت کر رہا ہوں اور آج مجھے اس کا پھل مل گیا۔

چاهر نے میچ میں لٹن داس اور سومیہ سرکار کو آؤٹ کرنے کے بعد محمد جیمنی کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد انهوں نے آخری تین بلے بازوں کو ہیٹ ٹرک کا شکار بنایا اور ٹوئنٹی 20 میں ہیٹ ٹرک کرنے والے ہندستان کے پہلے کرکٹر بن گئے جبکہ ٹی -20 میں مجموعی طور پر وہ یہ کامیابی حاصل کرنے والے 12 ویں کھلاڑی ہیں۔

چاهر نے کہاکہ روہت کا منصوبہ مجھے اہم اوور دینے کا تھا اور مینجمنٹ بھی ایسا ہی چاہتا تھا۔ میں ہمیشہ اگلی گیند کے بارے میں سوچتا ہوں اور میں نے وہی کیا اور میں نے ہیٹ ٹرک کے لئے بھی یہی کیا اور اپنا اوور مکمل کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details