حیدر آباد کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گیے پہلے ٹی۔20 میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گیے 207رنوں کے ہدف کاتعاقب کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے 18.4اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 209 رن بنا کر میچ جیت لیا۔
کوہلی کی قائدانہ اننگز کی بد ولت بھارت فاتح مختصر فارمیٹ کے میچ میں ہمالیائی اسکور کے تعاقب کرنے اتری بھارتی ٹیم کی شروعات تشفی بخش نہ رہی اور 30 رنوں کے مجموی اسکورپرروہت شرماآٹھ رن بناکر پیری کی گیند پر کیچ آ ؤٹ ہوگیے۔
کے ایل راہل اور کپتان وراٹ کوہلی نے جارحانہ لیکن محتاط انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک سورنوں کی شراکت داری کی۔ کے ایل راہل 40 گیندوں پرپانچ چوکوں اور چارچھکوں کی مدد سے62 رن بناکر پیرے کے دوسر ے شکار بنے
کوہلی کی قائدانہ اننگز کی بد ولت بھارت فاتح رشبھ پنت خاطر خواہ اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 18 رن بنا کر کوٹرل کے شکار بنے۔ سرئش ائیر بھی چاررنوں کے انفرادی اسکور پر پولارڈ کی گیند پر کیچ آ ؤٹ ہوگیے۔
دوسر ے اینڈ پر کھڑے کپتان وراٹ کوہلی نےشاندار بلے بازی کامظاہرہ کر تے ہوئے 50 گیندوں پر چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے94 رنوں کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلتے ہوئے آٹھ گیندیں باقی رہتے بھارتی ٹیم کو چھ وکٹوں سے جیت دلائی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کھاری پیری کو دوجبکہ کوٹریل اور کیرن پولارڈ کو ایک ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل شمران ہیتمائر (56) کی بہترین نصف سنچری اور اوپنر ایون لوئس کی 40 اور کیرون پولارڈ کی 37رن کی آتشیں اننگز کی سے ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف پہلے ٹی۔20مقابلے میں جمعہ کو 20اوور میں پانچ وکٹ پر 207رن کا مضبوط اسکور بنایا۔
کوہلی کی قائدانہ اننگز کی بد ولت بھارت فاتح بھارت کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن تجربہ کار لینڈ سمنس (2) کو جلدی آوٹ کرنے کے بعد بھارتی گیند بازوں کے لئے کچھ بھی اچھا نہیں رہا۔ عالمی چیمپئن کیریبیائی بلے باز وں نے بغیر کسی دباو کے بلے بازی کی اور اپنی ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچادیا۔
ہتمائر نے 41گیندوں پر 56رن کی اننگز میں دو چوکے اور چا ر چھکے لگائے۔ لوئس نے محض 17گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 40رن بنائے۔ پولارڈ نے 19گیندوں پر 37رن میں ایک چوکا اور چار چھکے لگائے۔ برینڈن کنگ نے 23گیندوں پر 31رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
آل روانڈر جیسن ہولڈر نے 9گیندوں پر ناٹ آوٹ 24رن میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ دنیش رام دین 11رن پر ناٹ آوٹ رہے۔ کیریبیائی بلے بازوں نے میچ میں 11چوکے لگانے کے علاوہ 15چھکے مارے۔ اس طرح ویسٹ انڈیز نے ہندستانی زمین پر ہندستان کے خلاف دوسرا سب سے بڑااسکور بنایا۔
ویسٹ انڈیز نے اس میچ میں مجموعی طورپر 15 چھکے مارے جو ایک میچ میں بھارت کے خلاف تیسرے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔
بھارت کے لئے تیز گیند باز دیپک چہار نے چار اوور میں 56رن دیکر ایک وکٹ لیا۔چہار نے ٹی۔ 20میں بھارت کی طرف سے تیسری سب سے مہنگی گیند بازی کی۔واشنگٹن سندر کو 34 رن پر ایک وکٹ، رویندر جڈیجہ کو 30رن پر ایک وکٹ اور لیگ اسپنر یوجویندر چہل کو 36رن پر دو وکٹ ملے۔