پریس کانفرنس میں جب ہسی سے پوچھا گیا کہ کیا رسل آئی پی ایل میں ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کر سکتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ اگر اس سے ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے اور ہم میچ جیت سکتے ہیں تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اگر رسل تیسرے نمبر پر آتے ہیں اور 60 گیندیں کھیلتے ہیں تو وہ بھی ڈبل سنچری بنا سکتے ہیں۔ رسل کے ساتھ کچھ بھی ممکن ہے۔ وہ ٹیم کے مضبوط کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔
مینٹر ہسی نے کہا کہ انگلینڈ کے محدود اوورز کے کپتان اور کے کے آر بیٹسمین ایون مورگن کے انگلینڈ کے لئے کپتانی کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا اور امید کی جا سکتی ہے کہ وہ ٹیم کے کپتان دنیش کارتک کے اچھا ساتھی ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ رسل ، کارتک اور مورگن ٹیم میں سرفہرست تین بلے بازوں میں شامل ہیں۔
ہسی نے کہا کہ مورگن ایک بہت بڑا کھلاڑی ہے۔ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہے اور مورگن کارتک کے لیے اچھا شراکت دار ثابت ہوسکتا ہے۔ وہ گراؤنڈ کے اندر بالرز سے بات کرسکتا ہے جبکہ کپتان وکٹ کے پیچھے سے نظر رکھیں گے۔