وراٹ کوہلی نے عالمی کپ میں لگاتار پانچ نصف سنچری بنانے کے معاملے میں آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے، اسمتھ نے سنہ 2015 عالمی کپ میں لگاتار پانچ نصف سنچری بنائی تھی اور اپنی ٹیم کو عالمی کپ خطاب دلانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔
آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف 66 رنز کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 72 رنز، افغانستان کے خلاف 67 رنز، پاکستان کے خلاف 72 رنز اور آسٹریلیا کے خلاف 82 رنز بنائے تھے۔
اسی کے ساتھ عالمی کپ وراٹ کوہلی عالمی کپ میں لگاتار پانچ نصف سنچری بنانے والے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں عالمی کپ میں آسٹریلیائی کپتان ارن فنچ اور بنگلہ دیش کے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی لگاتار چار نصف سنچری بنا چکے ہیں۔
اس کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں کوہلی نے سابق بھارتی بلے باز راہل دراوڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یک روزہ میچوں میں انگلینڈ کی سرزمین پر سب سے زیادہ رن بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔