اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سنجو سیمسن کا تاریخی کارنامہ - نوجوان وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن نے وجے ہزارے ٹرافی کے میچ میں ڈبل سنچری بنا کر تاریخ رقم کی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔

سنجو سیمسن کا تاریخی کارنامہ

By

Published : Oct 12, 2019, 5:47 PM IST

نوجوان وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن نے وجے ہزارے ٹرافی کے میچ میں ڈبل سنچری بنا کر تاریخ رقم کی، سنجو فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر

وجے ہزارے ٹرافی میں کیرالا ٹیم کے بلے باز سنجو سیمسن گوا کے خلاف محض 129 گیندوں میں 212 رنز بنا کر فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے تیز ڈبل سنچری بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز شکھر دھون کے نام تھا جنہوں نے 132 گیندوں ڈبل سنچری بنائی تھی۔

سنجو سیمسن نے 125 گیندوں میں 200 رنز مکمل کیے تھے، انہوں نے اپنی 212 رنز کی اننگ میں 129 گیندوں کا سامنا کیا اور 21 چوکے اور 10 چھکے لگائے، ان کی ڈبل سنچری کی بدولت کیرالا ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 377 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔

سنجو سیمسن نے سچن بے بی کے ساتھ مل کر تیسرے وکٹ کے لیے 339 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی، سچن بے بی نے 135 گیندوں میں 127 رنز بنائے۔

دبل سنچری بنانے کے ساتھ ہی سنجو سیمسن فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل سب سے بڑا انفرادی اسکور اتراکھنڈ کے بلے باز کرن ویر کوشل کے نام تھا جنہوں نے 202 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details