ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے تاریخی ٹسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف تسٹ جیت کرپہلے نیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا۔صادمان اسلام اورقمرالیقس نے بنگلہ دیش کی اننگز کی شروعات کی۔آخری اطلاع موصول ہونے تک بنگلہ دیش نے بغیرکسی نقصان کے نورن بنالیے ہیں۔
صادمان اسلام چھ رن اور امرالقیس دورن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ دونوں نے بلے بازوں نے محتاط انداز میں اننگز کی شروعات کی۔
دوسرے ٹسٹ میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے جبکہ بنگلہ دیش نےدوتطدیلی کی ہے۔ بنگلہ دیش نے ال امین اورنعیم کو تیجل اسلام اور مہدی حسین معراج کی جگہ فرسٹ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
اس سے قبل تاریخی ٹسٹ میچ کی شروعات سے قبل وزیراعلیٰ مغربین بنگال ممتابنرجی اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیون سے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میچ کے پہلے دن وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتابنرجی،بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سمیت کئی عظیم شخصیات موجودتھیں۔
اس سے قبل بھارت نے بنگلہ دیش کو پہلے تسٹ میچ میں ایک اننگز139رنوں سے کراری شکست دے کر دومیچوں کی سیریز میں ایک صدر کی سبقت حاصل کرلی ہے۔