انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جانی بیرسٹو کی شاندار سنچری اور بین اسٹوکس اور جیسن رائے کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے تھے۔
بیرسٹو نے 109 گیندوں میں 111 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے محمد سمیع نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری بھارتی ٹیم کی جانب سے روہت شرما نے رواں عالمی کپ میں اپنی تیسری سنچری مکمل کی اور 109 گیندوں میں 102 رنز بنائے جبکہ کپتان وراٹ کوہلی نے 66 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔
لیام پلنکٹ انگلینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب گیند باز رہے انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کرس ووکس نے دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جانی بیرسٹو کو ان کے شاندار کارکردگی کی بدولت مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔