اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت۔سری لنکا میچ کی جھلکیاں - بھارت

عالمی کپ 2019 میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔

بھارت۔سری لنکا میچ کی جھلکیاں

By

Published : Jul 7, 2019, 12:00 AM IST

سری لنکا نے بھارت کو 265 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بھارت نے روہت شرما اور لوکیش راہل کی شاندار سنچری کے بدولت 43.3 اوورز میں 3 وکٹیں کھو حاصل کر لیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری سری لنکا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس کے 4 بلے باز 55 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے تھے لیکن سابق کپتان انجیلو میتھیوز اور لاہیرو تھریمانے نے پانچویں وکٹ کے لیے 124 رنز کی پارٹنرشپ کی اور ٹیم کو بحران سے نکالا۔

میتھیوز نے 128 گیندوں میں 113 رنز بنائے جبکہ تھریمانے نے 53 رنز کی اننگ کھیلی۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بھارت سری لنکا میچ، ویڈیو

ہدف کا تعاقب کرنے اتری بھارتی ٹیم کی شروعات شاندار رہی اور سلامی بلے باز روہت شرما اور لوکیش راہل نے پہلے وکٹ کے لیے 189 رنز جوڑے۔

روہت شرما نے رواں عالمی کپ میں ریکارڈ پانچویں سنچری مکمل کی، انہوں نے 94 گیندوں میں 103 رنز بنائے جبکہ راہل نے بھی اپنی پہلی عالمی کپ سنچری بنائی، انہوں نے 118 گیندوں کا سامنا کیا اور 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 111 رنز بنائے۔

روہت شرما کو ان کی بہترین بلے بازی کے لیے مین آف دی میچ کے ایوارڈ کے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details