اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہیزل ووڈ، پجارا کا ٹیسٹ لیں گے

ہیزل ووڈ نے ٹیم انڈیا کے سب سے معتبر بلے باز چیتیشور پجارا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ اچھال بھری پچوں سے پجارا کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

ہیزلووڈ، پجارا کا ٹسٹ لیں گے
ہیزلووڈ، پجارا کا ٹسٹ لیں گے

By

Published : Nov 20, 2020, 2:23 PM IST

سڈنی: آسٹریلیا کے تیز گیندباز جوش ہیزل ووڈ نے ٹیم انڈیا کے سب سے معتبر بلے باز چیتیشور پجارا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ اچھال بھری پچوں سے پجارا کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

پجارا نے 19-2018 میں تین سنچریوں کی مدد سے سب سے زیادہ 521 رنز بنائے تھے اور بھارت کو آسٹریلیائی سر زمین پر پہلی بار دو ۔ ایک کی تاریخی فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

پچھلے دورے میں اتنے کامیاب رہنے کے باوجود ، پجارا کو پرتھ کی اچھال والی پچ پر جدوجہد کرنی پڑی تھی اور وہ پرتھ کے دوسرے ٹیسٹ میں 24 اور چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

پجارا کو پہلی اننگز میں مشل اسٹارک اور دوسری اننگز میں ہیزل ووڈ نے آؤٹ کیا۔ پجارا دونوں اننگز میں وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے لئے 51 ٹیسٹ میں 195 وکٹیں حاصل کرنے والے ہیزل ووڈ نے کہا کہ پجارا کو پرتھ کی اچھال والی پچ پر پچھلے دور میں رن بنانے کے لئے جدوجہد کرنا پڑی تھی۔

انہوں نے اپنی بیشتر کرکٹ بھارت کی سست پچوں پر کھیلی ہے اور انہیں یہاں کی پچوں پر کامیاب ہونے کے لئے سخت محنت کرنی ہوگی۔ اگر ہم آسٹریلیا کے کچھ میدانوں میں اچھال حاصل کرنے میں کامیاب رہے تو یقینی طور پر یہ ہمارے لئے فائدہ مند ہوگا۔

میرے حساب سے پجارا کے خلاف محتاط سے کھیلنا ہوگا اور اچھال بھری گیندوں سے ان کا ٹیسٹ لینا ہوگا۔ ایسے میں ہمیں اپنے منصوبہ کے مطابق گیندبازی کرنی ہوگی۔

آسٹریلیا کے تیزگیندباز گلین میک گرا نے بھی کہا کہ پجارا طویل عرصہ سے میدان سے باہر رہے ہیں، اس لئے اس مرتبہ انہیں آسٹریلیائی پچوں پر رن بنانے کے لئے جدوجہد کرنی پڑے گی۔

بھارت کے آسٹریلیا کا دورہ شروع ہونے سے پہلے ہی ، آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف زبانی جنگ چھیڑ دی ہے اور آسٹریلیائی گیندباز اس مرتبہ خاص طور پر پجارا کو نشانہ بنارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details