اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہربجن سنگھ ٹرول کے شکار - چندریان 2

ہربجن سنگھ نے چندریان 2 کے لانچ کو لیکر ایسا ٹویٹ کیا کہ لوگ انھیں شوسل میڈیا پر ٹرول کرنے لگے۔

ہربجن سنگھ

By

Published : Jul 23, 2019, 9:47 PM IST

بھارتی خلائی ایجنسی(اسرو) نے گزشتہ روز چندریان 2 کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا جس کے بعد پورے ملک میں خوشی منائی جا رہی تھی۔
پوری دنیا میں اسرو کو مبارک باد دی جارہی تھی۔ تبھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپینر ہربجن سنگھ نے چندریان 2 کے لانچ کے سلسلے میں ایسا ٹویٹ کر دیا کہ لوگ انھیں ٹرول کرنے لگے۔
انھوں نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان کے پرچم کے ساتھ ساتھ ترکی، لیبیا، تونس، آذربائیجان، الجیریا،ملیشیا، مالدیپ اور مراکش کا بھی پرچم پوسٹ کیا تھا جس کے لیے لکھا تھا کہ ان ممالک کے پرچم میں ہی چاند ہے جبکہ بھارت، امریکہ، چین اور روس کے پرچم کے ساتھ لکھا ہےانکے پرچم چاند میں لہرا رہے ہیں۔
بھجی کے اس ٹویٹ کے بعد کافی لوگ تنقید کررہے ہیں۔

شوسل میڈیا پر ٹرول
واضح رہے کہ پہلا چندریان 2008 میں بھی لانچ کیا گیا تھا اور اب چندریان 2 کو لانچ کیا گیا ہے۔ چندریان 2 کے ذریعے پہلی مرتبہ بھارت چاند پر پہنچے گا، جو چاند کے جنوبی قطب پر ہوگی جس کے بعد بھارت چاند کے جنوبی پول پرپہنچنے والا پہلا ملک ہوگا۔

اس سے قبل امریکہ، روس، چائنا کامیابی کے ساتھ چاند پر کمندیں ڈال چکے ہیں۔

اگر یہ مشن کامیاب رہا تو چاند کی سطح پر سافٹ لینڈِنگ یعنی سالم اترنے والا بھارت دنیا کا چوتھا ملک ہوگا۔

حالانکہ اس مشن میں کئی چیلینجز ہوں گے۔ سائنسدانوں کی ٹیم کو چاندتک لے جانے کے عمل پر انتہائی باریک بینی سے نظر رکھنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details