اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سکندر رضا کی بدولت سری لنکا پر زمبابوے کی برتری - دوسرے ٹسٹ میچ کے تیسرے دن

سکندر رضا کی شاندار بالنگ کی بد ولت زمبابوے نے سری لنکا کو 293 رنوں پر ڈھیرکرکے 175 رنوں کی سبقت حاصل کرلی۔

سکندر رضا کی بدولت سری لنکا پر زمبابوے کی برتری
سکندر رضا کی بدولت سری لنکا پر زمبابوے کی برتری

By

Published : Jan 29, 2020, 10:36 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 11:02 AM IST

ہرارے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میچ کے تیسرے دن سکندر رضا کی شاندار بالنگ کی بد ولت زمبابوے نے سری لنکا کو 293 رنوں پر ڈھیرکرکے 175 رنوں کی سبقت حاصل کرلی۔

تیسرے دن کے اختتام پر زمبابوے نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رن بنا لئے ہیں۔

سکندر رضا کی بدولت سری لنکا پر زمبابوے کی برتری

زمبابوے کی جانب سے ماسوارے(26 رن ناٹ آؤٹ )اور چاکاوا(14 رن ناٹ آؤٹ)کی بد ولت20.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رن بنالئے ہیں۔ والے بلےباز کرس ایروین ہیں جو 13 رن بنا کر فرنانڈو کی گیند پر آ ؤٹ ہوگئے۔

اس طرح مہمان ٹیم سری لنکا پر زمبابوے نے 175 رنوں کے مجموعی برتری حاصل کرلی ہے۔

سکندر رضا کی بدولت سری لنکا پر زمبابوے کی برتری

اس سے قبل ہرارے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میچ کے تیسرے دن سری لنکا نے اپنے کل کے اسکوردووکٹوں کے نقصان پر 122 رنوں سے آ گے کھیلنا شروع کیا۔

سری لنکا کی پوری ٹیم 119.5 اوورز میں 293 رن بنا کر آ ل آ ؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے انجیلومیتھیوز64 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔

اس کے علاوہ کرونارتنے(44رن)،فرنانڈو(44رن)اوردہمتھ ڈی سلوا(42 رن)کی مفید اننگز کھیل کر آ ؤٹ ہوئے ۔

سکندر رضا کی بدولت سری لنکا پر زمبابوے کی برتری

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا 113 رن دے کر سات کھلاڑیوں کو آ ؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ مومبا ،ترپانو اور نونچی کو ایک ایک وکٹ ملے۔

زمبابوے کی پہلی اننگز 406 رنوں پر ختم ہوئی تھی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 11:02 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details