اینجلو میتھیوز کے کیرئیر کی پہلی ڈبل ٹسٹ سسنچری کی بدولت سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے چوتھے دن نووکٹوں کے نقصان پر 515 رن بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلئیر کردی۔ زمبابوے نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 30 رن بنا لئے ہیں۔
چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک زمبابوے کے اوپننگ بلے باز ماسواری(15رن)اورمدزینگانما(14رن)کی محتاط انداز میں شروعات کی بدولت بغیر کسی نقصان کے 30 رن بنالئے ہیں۔میزبان ٹیم ابھی بھی مہمان ٹیم کے مقابلے 127 رن کے خسارے میں ہے۔
ہرارے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میچ کے چوتھے دن سری لنکا کے آل راؤنڈر ایجنلو میتھیوز کے کیرئیر کی پہلی غیرمفتوح ڈبل سنچری توجہ کی مرکز رہی۔