اردو

urdu

ETV Bharat / sports

لیتھم کی سنچری، نیوزی لینڈ کے تین وکٹوں پر173 رن - ہیملٹن گراؤنڈ

انگلینڈ کے خلاف کھیلے جارہے دوسر ے ٹسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 173 رن بنالیے ہیں۔

لیتھم کی سنچری، نیوزی لینڈ کے تین وکٹوں پر173 رن
لیتھم کی سنچری، نیوزی لینڈ کے تین وکٹوں پر173 رن

By

Published : Nov 29, 2019, 3:30 PM IST

ہیملٹن گراؤنڈ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لیتھم کی سنچری، نیوزی لینڈ کے تین وکٹوں پر173 رن

نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہ رہی اور 16 رنوں کے اسکور پر جیت راول پانچ رن بنا کر براڈ کی گیندپر روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگیے۔

39 رنوں کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کو کپتان کین ویلیمسن (چار)کی شکل میں دوسرا دھچکا لگا۔ٹام لیتھم اور روش ٹیلر نے تیسرے وکٹ کے لیے 115رنوں کی شراکت داری کی ۔

روش ٹیلر 53 رن بناکر ووکس کی گیند پر پویلین لوٹ گیے ۔ دوسرے اینڈ سے ٹام لیتھم نے عمدہ بلے بازی کا سلسلہ جا ری رکھا۔انہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 15 چوکوں کی مدد سے

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے دوجبکہ کرس براڈ کو ایک وکٹ ملا۔

ڈیرل مچل نے نیوزی لینڈ اور زک کرائولی نے انگلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے جمعہ کو ہیملٹن کے مقام پر نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

زک کرائولی انگلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے 695 ویں کھلاڑی ہیں۔ڈیرل مچل نیوزی لینڈ کی طرف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا وہ کیویز ٹیم کی طرف سے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے 276 ویں کھلاڑی ہیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کوپہلے ٹسٹ میچ میں ایک اننگز اور65 رنوں سے شکست دی تھی ۔ سیر یز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details