اردو

urdu

ETV Bharat / sports

گمبھیرکی آل ٹائم ٹیسٹ الیون ٹیم میں دھونی بھی شامل - گمبھیرکی بھارتی آل ٹائم ٹیسٹ الیون میں دھونی بھی شامل

سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے درمیان تعلقات میں تلخی روز روشن کی طرح عیاں ہے لیکن گمبھیر نے بھارت کے لئے اپنی آل ٹائم الیون ٹیسٹ ٹیم میں دھونی کو جگہ دی ہے اور سابق لیگ اسپن بالر انل کمبلے کو کپتان منتخب کیا ہے۔

گمبھیرکی بھارتی آل ٹائم ٹیسٹ الیون میں دھونی بھی شامل
گمبھیرکی بھارتی آل ٹائم ٹیسٹ الیون میں دھونی بھی شامل

By

Published : May 3, 2020, 8:00 PM IST

آئی پی ایل میں جب گوتم گمبھیر کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے کپتان تھے اور اپنی کپتانی میں انہوں نے کولکاتا کو 2012 میں پہلی بار چمپئن بنایا تھا تب انہوں نے کہا تھا کہ وہ موقع ملنے پر بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی کرسکتے ہیں۔ اسی وقت سے گمبھیر اور دھونی کے تعلقات میں کشیدگی آ گئی تھی۔ دھونی تب تینوں فارمیٹ میں بھارت کے کپتان تھے۔

گمبھیرکی بھارتی آل ٹائم ٹیسٹ الیون میں دھونی بھی شامل

گذشتہ دو اپریل کو جب بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2011 کے فائنل میں مہندر سنگھ دھونی کے تاریخی فتح والے چھکے کا ذکر کیا تھا تو گمبھیر بھڑک گئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ یہ ورلڈ کپ پوری ٹیم کے تعاون سے جیتا گیا تھا۔

گمبھیر نے تلخ انداز میں ٹویٹ کر کہا تھا کہ آپ کو یاد دلا دوں کہ 2011 ورلڈ کپ کا خطاب بھارت ، بھارتی ٹیم اور مددگار عملہ نے مل کر جیتا تھا۔ وقت آ گیا ہے کہ آپ ایک چھکے سے اپنا لگاؤ کم کر لیں۔ لیکن اپنی آل ٹائم ٹیسٹ ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے گمبھیر نے دھونی کی زبردست بلے بازی اور وكٹ كيپنگ کو ذہن میں رکھا اور انہیں ٹیم میں وکٹ کیپربلے باز کے طور پر رکھا۔

گمبھیرکی بھارتی آل ٹائم ٹیسٹ الیون میں دھونی بھی شامل

بھارت کی ٹیسٹ تاریخ میں وراٹ کوہلی، دھونی اور سورو گنگولی سب سے زیادہ کامیاب کپتان ہیں لیکن گمبھیر نے اپنی ٹیم کے کپتان کے طور پر کمبلے کو منتخب کیا جن کی کپتانی میں ریکارڈ کچھ خاص نہیں رہے۔

ویسے گمبھیر نے ہمیشہ کمبلے کی قیادت کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں دعوی کیا تھا کہ اگر کمبلے طویل وقت تک بھارتی ٹیم کے کپتان رہتے تو وہ کپتانی کے کئی ریکارڈ توڑ دیتے۔ اسی وجہ سے گمبھیر نے اپنی ٹیسٹ ٹیم میں کمبلے کو کپتان منتخب کیا ہے۔

کمبلے نے 14 ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی کپتانی کی ہے جس میں سے ٹیم نے تین میچ جیتے جبکہ پانچ میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کرکٹر سے ممبر پارلیمان بن چکے گمبھیر نے لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور سابق بلے باز سنیل گواسکر اور ٹیم کے سابق دھماکہ خیز اوپنر وریندر سہواگ کو اوپننگ بلے باز کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ دونوں ہی بلے باز اپنے وقت کے عظیم بلے باز ہیں۔ گواسکر نے ٹیسٹ کیریئر میں 10122 اور سہواگ نے 8586 رنز بنائے ہیں۔

گمبھیر نے بھارتی ٹیم کے دیوار مانے جانے والے راہل دراوڑ اور آئکن کرکٹر سچن تندولکر کو بھی اپنی ٹیم میں مقام دیا ہے۔ انہوں نے دراوڑ کو ان کے تیسرے اور سچن کو ان کے چوتھے نمبر پر رکھا ہے۔

دراوڑ اور سچن دونوں ہی کھلاڑی ایک وقت ہندستانی ٹیم کے کپتان رہے ہیں اور انہوں نے بھارت کے لئے بہت بڑی اننگز کھیلی ہیں۔ دراوڑ نے 164 ٹیسٹ میچوں میں 52.31 کی اوسط سے 13288 اور سچن نے ریکارڈ 200 ٹیسٹ میچوں میں 15921 رنز بنائے ہیں۔

گمبھیر نے اسپورٹس تک کے ساتھ بات چیت میں اپنی ٹیم کو منتخب کرنے میں ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اور سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کو بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر رکھا ہے۔ دھونی نے اگرچہ ٹیسٹ کرکٹ سے 2014 میں ریٹائرمنٹ لے لیا تھا لیکن وہ اب بھی بھارت کے بہترین وکٹ کیپر ہیں۔ دھونی نے وکٹ کے پیچھے 294 شکار کیے ہیں۔

گمبھیر نے اپنی آل ٹائم الیون میں بھارت کو پہلی بار عالمی کپ جتانے والے کپتان کپل دیو کو شامل کیا ہے۔ گمبھیر نے ٹیم میں کپل کو واحد آل راؤنڈر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ بالنگ میں انہوں نے اسپن شعبہ میں کمبلے کے ساتھ ساتھ آف اسپنر ہربھجن سنگھ اور سابق فاسٹ بالر ظہیر خان اور جوگل سری ناتھ کو منتخب کیا ہے۔

گمبھیر کی آل ٹائم بھارتی ٹیسٹ الیون ٹیم اس طرح ہے:

سنیل گواسکر، وریندر سہواگ، راہل ڈراویڈ، سچن تندولکر، وراٹ کوہلی، کپل دیو، مہندر سنگھ دھونی، ہربھجن سنگھ، انل کمبلے (کپتان)، ظہیر خان، جواگل سری ناتھ۔۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details