اردو

urdu

By

Published : Jun 21, 2020, 9:57 PM IST

ETV Bharat / sports

ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی ہونے پر آئی پی ایل کھیلنے کا پورا یقین: وارنر

آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ اگر رواں برس ٹی 20 عالمی کپ ملتوی ہوتا ہے اور اس کی جگہ آئی پی ایل ہوتا ہے تو مجھے یقین ہے کہ آسٹریلیا کے سبھی کھلاڑی اس لیگ میں شرکت کریں گے ۔

ڈیوڈ وارنر
ڈیوڈ وارنر

ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ 'ٹی 20 ملتوی ہونے اور آئی اپیل میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا بورڈ کی منظوری لینی ہوگی۔ وارنر آئی پی ایل فرنچائزی سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے کھیلتے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر

وارنر نے کہا کہ 'اگر اس سال ٹی 20 عالمی کپ نہیں ہوتا ہے اور اس کی جگہ آئی پی ایل منعقد ہوتا ہے تو مجھے یقین ہے کہ آسٹریلیائی کھلاڑی انڈین پریمیر لیگ میں ضرور کھیلیں گے۔ اس کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کی منظوری بھی ضروری ہوگی۔

واضح رہے کہ رواں برس آسٹریلیا کی میزبانی میں ٹی 20 عالمی کپ 18 اکتوبر سے کھیلا جانا ہے لیکن کورونا وائرس کے سبب عالمی کپ کے انعقاد پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں اور اس سلسلے میں حتمی فیصلہ آئی سی سی کی میٹنگ میں کیا جائے گا جو آئندہ ماہ ہوگی۔

ڈیوڈ وارنر

اس سے قبل آئی پی ایل 29 مارچ سے ہونے والا تھا لیکن بھارت سمیت دنیا میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب اسے غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

حال ہی میں کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمن ارل ایڈنگس نے کہا تھا کہ اس سال عالمی کپ کا انعقاد مشکل ہے کیونکہ ٹورنامنٹ کے لیے کورونا وائرس کے بیچ 16 ٹیموں کو ایک جگہ پر لانا چیلنج ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ

اس کے بعد آسٹریلیائی وزیراعظم اسکاٹ مارسن نے سبھی کھیلوں کے لیے اسٹیڈیم میں 25 فیصد ناظرین کے آنے کی منظوری دی جس کے بعد ٹی 20 عالمی کپ کے انعقاد کی امید بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب بی سی سی آئی عالمی کپ منسوخ ہونے کی صورت میں اس کی جگہ اکتوبر نومبر میں آئی پی ایل کے انعقاد پر غور کررہا ہے لیکن عالمی کپ ہونے کی قیاس آرائیوں سے آئی پی ایل کے انعقاد پر بھی تذبذب برقرار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details