سپراوور میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 14 رن بنا ئے۔بھارت نے ایک وکٹ نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔اس جیت کے ساتھ بھارت کی نیوزی لینڈ پرٹی۔20 سیریز میں 0۔4 کی ناقابل تسخیر سبقت برقراررہی
بھارت نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ٹی20 میچ میں شکست دی واضح رہے کہ پانچ میچوں کی سیریر میں یہ مسلسل دوسرا میچ ہے جس کا نتیجہ سپر اوور میں نکلا
بھارت کے 166 رنوں کے ہدف کلے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہ رہی او ر چار رنوں کے انفرادی اسکور پر جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل بمراہ کی گیند پر آ ؤٹ ہوگئے۔
بھارت نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ٹی20 میچ میں شکست دی کولین منرو اور سیفرٹ کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 94 رنوں کی اہم شراکت داری ہوئی ۔ کولین منرو 47 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھوکوں کی مدد سے 64 رن بنا کر رن ا ؤٹ ہوگئے ۔
یجویندر چاہل نے ٹام بروس کو (0)پر کلین بولڈ کردیا ۔اس وقت نیوزی لینڈکے تین وکٹوں کے نقصان پر 97 رن تھا۔
ٹمم سیفرٹ اور روش ٹیلر نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے چوتھے وکٹ کے لیے70 رنوں کی شرکت داری کی ۔
بھارت نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ٹی20 میچ میں شکست دی آ خری اوور کے پہلی گیند پر روش ٹیلر 23 رن بنا کر شاردل ٹھاکر کی گین دپر کیچ آ ؤٹ ہو گئے ۔اس کے بعد ٹم سیفرٹ بھی 57 رن بنا کر رن آ ؤٹ ہو گئے ۔اسی اوور میں ڈئرل میشل بھی چار بنا کر شاردل کے تیسر ے شکار بنے۔
نیوزلینڈ نے 20ویں اوورز کے پانچویں گیند پر چھ وکٹوں کے نقصان پر166 رن بنا ہی سکی اور میچ سپر اوور میں چلا گیا ۔
بھارت کی جانب سے شاردل ٹھاکر دو وکٹ لے کر کامیاب ثابت ہوئے ۔ اس کے علاوہ جسپریت بمراہ،یجویندر چاہل کو ایک ایک وکٹ ملا۔
اس سےقبل ویلنگٹن کے ویسٹ پک گراؤنڈ میں کھیلے گئے چوتھے ٹی۔20 انٹرنیشنل میچ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری بھارتین ٹیم نے منیش پانڈے کی غیر مفتوح نصٖ سنچری کی بد ولت مقر رہ 20 اوورز آ ٹھ وکٹوں کے نقصان پر 165 رن بنا ئے۔
بھارتی ٹیم کی شروعات مایو س کن رہی اور 14 رنوں کے مجموعی اسکور پر سنجو سمسن آ ٹھ رن بنا کر کوگلیجن کی گیند آ ؤٹ ہو گئے ۔
وراٹ کوہلی بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور 11 رنوں کے انفرادی اسکور پر بینٹ کے شکار بنے ۔شرئیس ائیر ایک رن بنا کر سوڈھی کی گیند پر کیچ آ ؤٹ ہو گئے ۔
بھارت نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ٹی20 میچ میں شکست دی شبھیم دوبے بھی 12 رن بنا کر ایش سوڈھی کے دوسرے شکار بن گئے۔کے ایل راہل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 26 گیند وں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39 رن بنا کرسوڈھی کی گیند پر آ ؤٹ ہوئے ۔
شادرل ٹھاکر 20 رن بنا کر آ ؤٹ ہوئے ۔نودیپ سینی 11 رن بنا کر ناٹ آ ؤٹ رہے ۔ اس کے علاوہ وشنگٹن سندر بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے ۔یجویندر چاہل(ایک رن) بنا کر آ ؤٹ ہوئے ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے یش سوڈھی کو تین جبکہ بینٹ کو دو وکٹ ملے ۔ اس کے علاوہ ٹم ساؤتھی،کوگلیجن اور میشل سینٹینر کو ایک ایک وکٹ ملے۔