اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بطور کپتان آئی پی ایل 13 میرے لیے اہم ہوگا: شریس ایر

آئی پی ایل فرینچائزی دہلی کیپٹلز ٹیم کے کپتان شریس ایر کا خیال ہے کہ کپتان کی حیثیت سے رواں برس کا آئی پی ایل سیزن بہت اہم ہوگا۔

شریس ایر فائک فوٹو
شریس ایر فائک فوٹو

By

Published : Aug 30, 2020, 10:34 PM IST

شریس ایر نے سنہ 2018 کے سیزن کے وسط میں دہلی ٹیم کی کپتانی سنبھالی تھی جب ٹیم کی مسلسل شکست کے بعد گوتم گمبھیر نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

دہلی کیپیٹلز کے کپتان نے آئی پی ایل کی ویب سائٹ کو بتایا کہ یہ سیزن پچھلے سیزن سے بہت مختلف ہوگا لیکن چیلنجز نے ہمیشہ مجھے مسرور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور کپتان یہ میری سب سے اہم ذمہ داری ہوگی کیونکہ اس بار ماحول بالکل مختلف ہے۔ ہمارے لئے ایک وقت میں صرف ایک میچ دیکھنا ضروری ہوگا۔

شریس ایر نے مزید کہا کہ 'ہمیں کورونا کے وقت میں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے اس کے بارے میں سب کچھ بتایا جاتا ہے۔ ہر ایک کے لئے بائیو سیکیور ماحول کے پروٹوکول پر عمل کرنا اہم ہے۔

شریس ایر فائل فوٹو

شریس ایر نے پچھلے آئی پی ایل سیزن میں 16 اننگز میں 463 رنز بنائے تھے اور وہ شکھر دھون اور رشبھ پنت کے بعد دہلی ٹیم میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے بلے باز تھے۔ گزشتی سیزن میں دہلی کی ٹیم 14 میچوں میں نو میچ جیت کر ٹیبل میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی اور پلے آف میں پہنچی تھی۔

دہلی کیپیٹلز نے سن رائزرس حیدرآباد کو سنسنی خیز ایلیمنیٹر مقابلے میں شکست دی تھی لیکن اس کے بعد کوالیفائر 2 میں چنئی سُپر کنگز سے ہار گئی۔

ایر اپنی ٹیم میں آئی پی ایل کے دو سابق کپتان روی چندرن اشون اور اجنکیا رہانے کی کپتانی کریں گے۔ دہلی نے بالترتیب کنگز الیون پنجاب اور راجستھان رائلز سے آف سیزن ٹریڈ میں اشون اور رہانے کو خریدا ہے۔

شریس ایر نے ان دو سابق کپتانوں کا ٹیم میں خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ ان کھلاڑیوں کے وسیع تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے جس سے ان کی مدد ہوگی اور رکی پونٹنگ کو ہر میچ کے لئے پرفیکٹ الیون کا انتخاب کرنے میں مدد ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details