بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے پریس کانفرنس میں بھارتی ٹیم کے ویلنگٹن ٹیسٹ میں خراب کارکردگی کے بارےمیں ہو رہی تنقید پر کہاکہ میں مانتا ہوں کہ ہم اس میچ میں بالکل بھی مسابقتی نہیں تھے۔
'ہماری ناقص کارکردگی کے سبب میزبان ٹیم کو جیت ملی' ہم نے پہلی اننگز میں خراب بلے بازی کی اور خود کو مایوس کیا۔ لیکن ساتھ ہی میرا یہ خیال ہے کہ اس ایک ہار سے ہماری ٹیم خراب نہیں ہو جاتی اور ہماری سوچ وہی رہے گی جو پہلے تھی۔
بھارت نے اس مقابلے کی دونوں اننگز میں بلے بازی میں خاصا مایوس کیا اور بھارتی بلے بازوں کو نیوزی لینڈ کے تیز گیند بازوں کو کھیلنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 165 اور دوسری اننگز میں 191 رنز بنائے۔
'ہماری ناقص کارکردگی کے سبب میزبان ٹیم کو جیت ملی' کپتان نے اس کارکردگی پر کہاکہ ہمیں پتہ ہے کہ ہم خراب کھیلے ہیں۔ لیکن باہر جو لوگ ہماری کارکردگی کو لے کر باتیں کر رہے ہیں ہم اس پر زیادہ توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ اگر آپ باہر کی باتوں پر زیادہ توجہ دیں گے تو وہی ساتویں-آٹھویں نمبر پر پہنچ جائیں گے۔ ہم اس شکست کو بھی بہت زیادہ توجہ نہیں دیں گے اور اپنے کھیل پر توجہ لگائیں گے۔ ہم مثبت سوچ کے ساتھ واپس آ جائیں گے اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کریں گے۔
وراٹ نے کہا کہ ٹیم نے پہلی اننگز میں کافی خراب بلے بازی کی اورا سکور بورڈ پر اتنا اسکور نہیں کیا جس کا گیند بازوں کو نیوزی لینڈ پر دباؤ بنانے کا موقع مل سکتا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس میچ میں بالکل بھی مسابقتی نہیں تھے۔ ہم پہلے بھی ہارے ہیں لیکن ہم نے ہار میں جدوجہد دکھائی ہے۔ پہلی اننگز کی کارکردگی نے ہمیں بیک فٹ پر ڈال دیا۔
'ہماری ناقص کارکردگی کے سبب میزبان ٹیم کو جیت ملی' لیکن ہمیں خود پر اعتماد ہے اور ہم واپس آئیں گے۔ کپتان نے ساتھ ہی کہاکہ اس میچ میں ہم نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور اس بات کو تسلیم کرنے میں مجھے کوئی شرم نہیں ہے۔ جب تک ہم اپنی غلطیوں کو قبول نہیں کریں گے تب تک ہم آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔ ہم اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہیں اور اب دوسرے ٹیسٹ میچ میں مثبت سوچ کے ساتھ اتریں گے۔ اگلے میچ سے پہلے چار دن کا وقت ہے اور اس میچ نے ہمارے سامنے ایک چیلنج پیش کیا ہے کہ ہم واپسی کریں۔
وراٹ نے نیوزی لینڈ کی گیند بازی کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ان کے گیند بازوں نے دونوں اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے بلے بازوں کے دماغ میں دباؤ بنایا اور انہیں غلطیاں کرنے پر مجبور کیا۔ ہمارے بلے بازوں نے بھی انہیں دباؤ بنانے کا موقع دیا جس سے ہماری کارکردگی خراب ہوتی چلی گئی۔
اس میچ میں دو اور 19 رنز بنانے والے وراٹ سے جب ان کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ میری بیٹنگ میں کوئی خرابی نہیں ہے اور میں اچھا کھیل رہا ہوں۔ کئی بارا سکور سے چیزوں کے بارے میں پتہ نہیں چل پاتا ہے۔ مجھے بیسكس پر ڈٹے رہنا اور کوشش کرنی ہے کہ اگلے ٹیسٹ میں میں ٹیم کی جیت میں اپنا تعاون دوں۔
ٹاس کو لے کر وراٹ نے کہاکہ ٹاس نے میچ میں اہم کردار ادا کیا۔ پہلی اننگز میں ہماری بیٹنگ خراب رہی اور اگر ہم 220-230 رنز بنا لیتے تو شاید نتیجہ کچھ اور ہوتا۔ پہلی اننگز میں ہم نے جس طرح بلے بازی کی اور پھر بالنگ میں بھی ہم نیوزی لینڈ کے آخری تین وکٹ جلد ہی نہیں گرا سکے اس سے ٹیم پر دباؤ بڑھا۔ بولنگ میں ہم نے شروعات اچھی کی تھی اور ان کے سات وکٹ گرا دیئے تھے لیکن آخری تین وکٹ اور ان تینوں بلے بازوں کی طرف سے بنائے گئے 120 رن نے ہمیں مقابلے سے دور کر دیا۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے میچ میں اچھی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکے۔ ہم اور بھی متوازن ہوکر کھیلیں گے ۔ گیند بازوں نے اپنا کردار ادا کیا اور ہم اس شکست سے ٹیم کے کھلاڑیوں کو الزام دے کر ان پر زیادہ دباؤ نہیں ڈال سکتے۔ پرتھوی شا نے اس سے پہلے غیر ملکی زمین پر دو میچ ہی کھیلے ہیں۔ وہ اچھے بلے باز ہیں۔ ہمیں ان پر دباؤ نہیں بنانا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اگلے میچ میں شاندار واپسی کریں گے۔ وراٹ نے کہاکہ مینک اگروال نے دونوں اننگز میں شاندار بلے بازی کی۔ مینک اور اجنکیا رہانے نے دونوں اننگز میں متوازن ہوکر بلے بازی کی۔ ہمیں آگے کے مقابلے کے لئے بلے بازی کو بہتر کرنا ہوگا اور اپنی صلاحیت کے مطابق بیٹنگ کرنی ہوگی۔