اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دی

انگلینڈ نے پاکستان کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں تین وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دی
پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دی

By

Published : Aug 9, 2020, 10:06 AM IST

Updated : Aug 9, 2020, 10:24 AM IST

انگلینڈ اور پاکستان کے مابین اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کرس ووکس (84 رنز) اور جوس بٹلر (75 رنز) کی مدد سے انگلینڈ نے پاکستان کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔ وہیں انگلینڈ ٹیم نے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دی

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے اور انگلینڈ ٹیم کو پہلی اننگز میں 219 رنز پر آؤٹ کر 107 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دی

دوسری اننگز میں پاکستان کی ٹیم کچھ خاص نہیں کر سکی اور صرف 169 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور انگلینڈ کے سامنے جیتنے کے لئے 277 رنز کا ہدف دیا۔

پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دی

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ نے پہلے سیشن میں ایک وکٹ پر 55 رنز بنائے لیکن دوسرے سیشن میں وہ اپنی چار وکٹ تیزی سے کھو دیے اور چائے کے وقت تک اس کا اسکور 167 رنز تک پانچ وکٹ ہو گیا تھا۔

پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دی

حالانکہ چائے کے بعد بٹلر اور ووکس نے بہترین اننگز کھیل کر انگلینڈ کو فتح کی منزل تک پہنچا دیا۔ کرس ووکس نے اپنے کیریئر کی پانچویں نصف سنچری مکمل کی۔ وہیں انگلینڈ کی جانب سے کپتان روٹ نے 42 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے چار وکٹ حاصل کیے۔

پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دی

واضح رہے کہ پاکستان کی گھر سے باہر مسلسل یہ ساتویں شکست ہے۔

Last Updated : Aug 9, 2020, 10:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details