اردو

urdu

ETV Bharat / sports

زمبابوے نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا - پاکستان اور زمبابوبے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی

تین یک روزہ مقابلوں کے کامیاب انعقاد کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے لئے تیار ہیں۔ تین ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔ زمبابوے پہلے بلے بازی کر رہی ہے۔

first T-20 cricket match between pakistan and zimbabwe in rawalpindi cricket stadium
فائل

By

Published : Nov 7, 2020, 3:29 PM IST

Updated : Nov 7, 2020, 4:36 PM IST

تین یک روزہ مقابلوں کی سیریز میں پاکستان نے مہمان ٹیم زمبابوبے کو دو۔ایک سے شکست دیکر سیریز پر قبضہ جمایا تھا۔ لیکن ایک میچ میں زمبابوبے نے پا کستان کو شکست دیکر یہ ثابت کر دیا کہ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں وہ مزید خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

پاکستان نے اس سیرز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ موقع دیا ہے۔ یہ وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے قومی مقابلوں میں شاندار مظاہرہ کیا تھا۔

زمبابوبے کی جانب سے برائن چاری اور برینڈن ٹیلر نے یک روزہ مقابلوں میں شاندار مظاہرہ کیا تھا۔ زمبابوبےکو امید ہے ہوگی کہ ان دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ دیگر کھلاڑی بھی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر الیاس پٹیل کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ


وہیں پاکستان کو نائب کپتان شاداب خان کی کمی کھلے گی۔ شاداب خان چوٹ کی وجہ سے میچ سے باہر ہیں۔ پاکستان کے پاس حیدر علی اور عبداللہ شفیق جیسے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں جو اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرکے ٹیم میں مستقل جگہ بنانا چاہیں گے۔

Last Updated : Nov 7, 2020, 4:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details