جمعہ کے روز مانچسٹر میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان انگلینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے آئی آسٹریلیائی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹز پر 294 رنز بنائے۔ جواب میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم 275 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ٹیم کو 19 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انگلینڈ کے لیے سیم بلنگز نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے سنچری بنائی لیکن وہ ٹیم کو جیت نہیں دلا سکیں۔ وہیں جانی بیئرسٹو نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز بنائے۔
پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم کی جانب سے گلن میکسویل (77 رنز) اور مچل مارش (73 رنز) بنائے اور دونوں کے مابین چھٹی وکٹ کے لیے 126 رن کی شراکت بھی ہوئی۔ جس کے بدولت آسٹریلیائی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹز پر 294 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 295 رنز بنانے کا ہدف دیا۔