اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سری لنکا کے خلاف آسٹریلیا کا مضبوط اسکور

آسٹریلیائی ٹیم نے کپتان ارون فنچ کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو 334 رنوں کا ہدف دیا ہے۔

By

Published : Jun 15, 2019, 5:17 PM IST

Updated : Jun 15, 2019, 6:48 PM IST

آسٹریلیا بڑے اسکور کی جانب گامزن

سری لنکا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بلے بازی کی دعوت تھی جسے ارون فنچ اور اسٹیو اسمتھ نے غلط قرار دیتے ہوئے اس کے گیند بازوں کی جم کر دھنائی کی۔

ارون فنچ نے شاندار سنچری بنائی

فنچ نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 132 گیندوں میں 15 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 153 رنز بنائے جبکہ اسٹیو اسمتھ نے 73 رنوں کا تعاون پیش کیا۔

حالانکہ آسٹریلیا کی شروعات کچھ خاص نہیں تھی، گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر اس میچ میں 26 رنز ہی بنا سکے اور دھننجے ڈی سلوا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پانچویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئے گلین میکسویل نے تیز رفتاری سے رنز بنائے، انہوں نے 25 گیندوں میں 46 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے اسورو ادانا اور دھننجے ڈی سلوا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ لستھ ملنگا نے ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی اس کے علاوہ آسٹریلیا کے 2 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

Last Updated : Jun 15, 2019, 6:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details