اردو

urdu

By

Published : Sep 5, 2020, 7:22 PM IST

ETV Bharat / sports

کرکٹ کی واپسی سے اچھا محسوس ہورہا ہے: ڈیوڈ وارنر

آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ 'کورونا وائرس کے درمیان کرکٹ کی واپسی سے بہت اچھا محسوس کررہے ہیں۔

warner
warner

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان محدود اوورز کی سیریز جاری ہے اور دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلا گیا تھا جس میں آسٹریلیا کی دو رنوں سے شکست ہوئی تھی۔

ان دونوں ٹیموں کے مابین یک روزہ سیریز بھی کھیلی جائے گئی۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ 'کرکٹ کی واپسی سے خوشی ہورہی ہے اور یہی ہم چاہتے تھے کہ جلد سے جلد کرکٹ کی سرگرمیاں شروع ہوں۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے وارنر نے کہا کہ 'انگلینڈ نے آخر میں بہت عمدہ گیندبازی کی اور انہوں نے اس میچ میں ہمیں شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ ہمیں تھوڑی اور کوشش کرنی چاہیے تھی۔ ہمیں مڈل اوور میں اسٹرائیک روٹیٹ کرنے اور ساتھ ہی باونڈریز کی بھی کوشش کرنی چاہیے تھی۔

جارحانہ بلے باز وارنر نے مزید کہا کہ 'یہ پہلا موقع ہے جب ہم انگلینڈ میں ہیں اور ہم پر فقرے بازی نہیں کی گئی ہے۔ یہ اچھا ہے۔ آپ مداحوں کے بیچ میں میدان میں آنا جانا کرتے ہیں۔ اس سے ہمیں گھر میں اور باہر کھیلنا اچھا لگتا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز اسٹیڈیم میں ناظرین کے بغیر کھیلی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details