اردو

urdu

'بھارت ۔ پاکستان سیریز دنیا کی سب سے سپرہٹ سیریز'

By

Published : Jun 1, 2020, 7:54 PM IST

بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹر اور کوچ وقار یونس نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ سیریز کو دنیائے کرکٹ کی مقبول ترین سیریز قرار دیا ہے۔

'ہند۔پاک سیریز دنیا کی سب سے سپرہٹ سیریز'
'ہند۔پاک سیریز دنیا کی سب سے سپرہٹ سیریز'

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وقار یونس کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ سیریز ہونی چاہئے اور دونوں ملکوں کے درمیان سیریز دنیا کی سب سے ہٹ سیریز ثابت ہوگی۔

بھارت بمقابلہ پاکستان نے آخری بار 2012۔2013میں دو طرفہ سریز کھیلی تھی جس کے بعد کچھ سیاسی کشیدگی کے سبب بھارت اور پاکستان کے کھیل رشتے صرف آئی سی سی اور كونٹی نینٹل ٹورنامنٹ تک سمٹ کر رہ گئے ہیں۔

'ہند۔پاک سیریز دنیا کی سب سے سپرہٹ سیریز'

وقار نے گلوفینس کی سیریز کیو20 میں کرکٹ شائقین کے سوالات پر کہاکہ اگر آپ دونوں ملکوں میں جا کر کسی بھی کرکٹ پرستار سے پوچھیں گے کہ بھارت اور پاکستان کو آپس میں کھیلنا چاہیے تو تقریبا 95 فیصد لوگ یہی کہیں گے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ ہونا چاہئے۔ اس کا نام چاہے 'عمران-کپل' سریز بنا لیں یا 'انڈی پینڈنس سریز'، یا پھر کچھ بھی نام دیا جائے، وہ دنیا کہ سب سے ہٹ کرکٹ سریز ہوگی۔

سابق پاکستانی کپتان نے ساتھ ہی کہا کہ ایسے میچ باقاعدہ طور پر ہونے چاہئے تاکہ کرکٹ شائقین اس سے محروم نہ رہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں بھارت اور پاکستان کو دو طرفہ سریز کھیلتے ہوئے دیکھتا ہوں۔ میں یہ نہیں بتا سکتا کہ میچ مقام کیا ہوگا لیکن یقینا شائقین یہ میچ اپنے اپنے ملک میں دیکھا جانا زیادہ پسند کریں گے۔ لیکن اتنا ضرور ہے کہ آنے والے چند سالوں میں بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سریز ممکن ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details