اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ڈاکٹرز،نرس، میڈیکل ملازمین اور پولیس اہلکار اصل ہیرو

سابق اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے کوروناوائرس سے نمٹنے والے ڈاکٹرز،نرس، میڈیکل ملازمین اور پولیس اہلکاروں کو واریرقرار دیا ہے۔

ڈاکٹرز،نرس، میڈیکل ملازمین اور پولیس اہلکار اصل ہیرو
ڈاکٹرز،نرس، میڈیکل ملازمین اور پولیس اہلکار اصل ہیرو

By

Published : Apr 13, 2020, 3:58 PM IST

بھارت کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے ویڈیو پیغام جاری کرکے کورونا وائرس سے لڑنے والے واریرز کی تعریف کی اور لوگوں سے مرکز اور ریاستی حکومت کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

ڈاکٹرز،نرس، میڈیکل ملازمین اور پولیس اہلکار اصل ہیرو

کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے ملک بھر میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ لیکن اس کے درمیان کئی شہروں سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے اب تک 8447 معاملے سامنے آ چکے ہیں اور اس سے 273 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

سہواگ نے کہاکہ ہم اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے۔ ہم مارننگ واک کے لئے بھی نہیں جا سکتے اور نہ ہی شاپنگ مال جا سکتے ہیں۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ مشکل ہے تو میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے مشکل حالات نہیں دیکھے ہیں ۔ ڈاکٹر، نرس اور پولیس اپنی زندگی کی پرواہ نہیں کرتے ہوئے ہماری سلامتی کی سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وہ لوگ اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں جس سے ہم محفوظ رہیں۔ آپ لوگ مرکز اور ریاستی حکومت کی ہدایات پر عمل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details