انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے کہاکہ موجودہ حالات میں شیدائیوں کی موجودگی میں کرکٹ میچوں کاانعقاد ممکن نہیں ہے ۔ اس لئے کھلاڑیوں کو اب خالی اسٹیڈیم میں کھیلنے کی عادت دالنی چاہئے
کورونا کی وجہ سے اس وقت دنیا بھر میں کرکٹ سمیت تمام کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں اور کھیلوں کے جلد شروع ہونے کے ابھی کوئی آثار نہیں نظر آ رہے ہیں۔
'کرکٹروں کو خالی اسٹیڈیم میں کھیلنا سیکھنا ہو گا ' پیٹرسن نے کہا کہ عوام جو ہماری فین ہے اس کا حوصلہ بلند ہونا چاہئے۔ اس وقت پھےس کا حوصلہ گرا ہوا ہے۔ کھیل لوگوں کے لئے توانائی کا کام کرتے ہیں اور ان کا حوصلہ بلند کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالات ایسے ہیں کہ ہمیں ناظرین کے بغیر خالی اسٹیڈیم میں اس وقت تک کھیلنا ہو گا جب تک ہم کورونا وائرس کی ویکسین نہیں ڈھونڈ لیتے۔
سابق بلے باز نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ایسے حالات سے آگاہ ہونا ہو گا۔ اگر اسٹیڈیم میں ناظرین نہیں ہوتے ہیں تو کیا ہوا۔ لوگ اپنے گھروں میں ٹی وی کے ذریعے تو میچ دیکھ سکتے ہیں۔ کئی کھلاڑی اپنے کھیل کے عروج پر ہیں اور انہیں کھیلنا چاہیے۔