اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کا ارادہ نہیں

سابق آسٹریلیائی کرکٹر ڈین جونس نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے کا ارادہ نہیں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے کا ارادہ نہیں

By

Published : Mar 30, 2020, 11:44 PM IST

آسٹریلیا کے سابق بلے باز ڈین جونس نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے امکان کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ کبھی اس عہدے کیلئے درخواست نہیں دیں گے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے کا ارادہ نہیں

پاکستان کی گھریلو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز سے سوشل میڈیا پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں دوبارہ کبھی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست نہیں دوں گا۔

یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے ماضی میں اس عہدے کے لئے درخواست دی تھی تاہم انہیں منتخب نہیں کیا گیا تھا ۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے کا ارادہ نہیں

ڈین جونز باصلاحیت اسپنر عمر خان کو مواقع نہ ملنے پر پاکستان کے گھریلو نظام سے ناخوش ہیں۔

یوٹیوب کی ایک ویڈیو میں بات کرتے ہوئے جونز نے پاکستان میں فرسٹ کلاس کے ڈھانچے کی جانب سے سلو لیفٹ آرم اسپنر کو مستقل مواقع فراہم نہ کرنے پر تنقید کی ، جو پچھلے دو سیزن سے کراچی کنگز کے لئے سب سے زیادہ ذہین کھلاڑی ہیں۔

خان نے 2018 میں ڈیبو کے بعد سے اب تک صرف تین فرسٹ کلاس میچ ہی کھیلے ہیں ِِِ۔ اس کے علاوہ جنوری 2016 میں انہوں نے اپنے ڈیبو کے بعد سے صرف 15 لسٹ اے میچوں میں حصہ لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details