اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ کی تیسری پوزیشن مضبوط،کوہلی ،روہت سرفہرست برقرار - آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1سے ہرا کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں اپنی تیسری پوزیش کو مزید مضبوط بنا لی ہے۔جبکہ ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کپتان وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے دو سرفہرست مقامات پر قبضہ برقرار رکھا ہے۔

انگلینڈ کی تیسری پوزیشن مضبوط،کوہلی ،روہت سرفہرست برقرار
انگلینڈ کی تیسری پوزیشن مضبوط،کوہلی ،روہت سرفہرست برقرار

By

Published : Jul 29, 2020, 8:04 PM IST

انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کو دوسرے میچ میں شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپن شپ میں ایک درجہ ترقی حاصل کی تھی اور وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی تھی جبکہ کیویز ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی تھی۔

بھارت کی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پر بدستور قائم ہے، آسٹریلوی ٹیم دوسرے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم تیسری پوزیشن پر ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان کی ٹیم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ رینکنگ کے مطابق بھارتی ٹیم 360 پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست،آسٹریلوی ٹیم 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،اور انگلش ٹیم 226 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ کیوی ٹیم 180 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان کی ٹیم 140 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر برقرار ہے۔ سری لنکا ٹیم 80 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم رواں تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ شکست دینے کے بعد ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں سے ساتویں نمبر پر پہنچی تھی اور وہ 40 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نویں نمبر پر ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو کورونا وائرس کے مابین ون ڈے کی تازہ ترین درجہ بندی بھی جاری کردی ہے۔جہاں بلے بازی میں بھارتی کپتان وراٹ کوہلی سرفہرست اور روہت شرما دوسرے مقام پر برقرار ہیں۔ کوہلی کے 871 اور روہت کے 855 پوائنٹس ہیں۔ بولنگ رینکنگ میں بھارت کی جانب سے تنہا جسپریت بمراہ 719 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹاپ 20 بلے بازوں میں صرف تین بھارتی شامل ہیں۔ کوہلی، روہت کے علاوہ شیکھر دھون 17 ویں نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈر میں افغانستان کی نبی سرفہرست ہیں۔آل راؤنڈر رینکنگ میں رویندر جڈیجا 8 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ وہ ایک پائدان پھسل گئے ہیں ۔ وہ واحد بھارتی آل راؤنڈر ہیں۔ اس فہرست میں افغانستان کے محمد نبی سرفہرست ہیں۔ ان کے بعد انگلینڈ کے بین اسٹوکس 293 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ نبی اور اسٹوکس کے مابین 8 پوائنٹس کا فرق ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے 13 مارچ سے ون ڈے میچ نہیں ہوسکا ہے۔ آخری میچ سڈنی میں بغیر شائقین کے ہوا تھا جس میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 71 رنز سے شکست دی تھی۔ اب 139 دن بعد انگلینڈ میں ون ڈے انٹرنیشنل کی واپسی ہوگی۔ 30 جولائی کو میچ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details