اردو

urdu

ETV Bharat / sports

افغانستان پر انگلینڈ کی آسان جیت

انگلینڈ نے افغانستان کو 398 رنز کا ہدف دیا تھا جسے وہ حاصل کرنے میں ناکام رہی، اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز ہی بنا سکی۔

افغانستان پر انگلینڈ کی آسان فتح

By

Published : Jun 18, 2019, 10:58 PM IST

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان ایون مورگن کی طوفانی اننگ کی بدولت 50 اوورز میں 397 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا۔

مورگن نے 71 گیندوں میں 148 رنز بنائے جبکہ جانی بیرسٹو نے 90 اور جو روٹ نے 88 رنز بنائے، اس کے علاوہ آخری اوورز میں معین علی نے تیز رفتاری سے 9 گیندوں میں 31 رنز بنائے۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری افغانستان کے حوصلے شروع سے ہی پست نظر آئے اور انتہائی دھیمی رفتار سے رنز بنائے۔

وقفے وقفے افغانستان کے وکٹ گرتے رہے اور پوری ٹیم پر آل آؤٹ ہو گئی۔

افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ شاہدی نے 76 رنز بنائے لیکن ان کی یہ اننگ بہت سست رہی انہوں نہ 100 گیندوں کا سامنا کیا اور پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے، اس کے علاوہ رحمت شاہ نے 46، اصغر افغان نے 44 اور کپتان گلبدین نائب نے 37 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور جوفرا آرچر نے تین تین جبکہ مارک ووڈ نے دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ایون مورگن کو ان کی بہترین بلے بازی کے لیے مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

انگلینڈ نے کپتان ایون مورگن کی طوفانی اننگ کے بدولت رنوں کی برسات کر دی، مورگن نے محض 71 گیندوں میں چار چوکوں اور 17 چھکوں کی مدد سے 148 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ جانی بیرسٹو نے 90 رنز، جو روٹ نے 88 بنائے جبکہ معین علی نے آخری اوورز میں جارحانہ رخ اختیار کیا اور محض 9 گیندوں میں 31 رنز بنائے جس میں ایک چوکا اور چار چھکے لگائے۔

افغانستان کی جانب سے دولت زدران اور گلبدن نائب نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ راشد خان کافی مہنگے گیندباز ثابت ہوئے اور 9 اوورز میں 110 رنز لٹا دیے۔

اس سے قبل جیسن رائے کے زخمی ہونے کی بنا پر جیمس ونس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

رائے کی غیر موجودگی میں ونس اور جانی بیرسٹو نے اننگ کی شروعات کی۔

جیمس ونس 31 گیندوں میں 26 رنز بنا کر دولت زدران کی گیند پر مجیب الرحمن کو کیچ تھما بیٹھے۔

بیرسٹو اور اور جو روٹ نے دوسرے وکٹ کے لیے 120 رنز کی پارٹنرشپ کی۔

جانی بیرسٹو سنچری سے محروم رہ گئے اور 164 رنز کے مجموعی اسکور پر 90رنز بنا کر گلبدن نائب کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد روٹ نے کپتان مورگن کے ساتھ مل کر افغان گیندبازوں کی جم کر دھنائی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details