بھارت اور انگلینڈ کے مابین پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن میچ آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، کیونکہ دونوں ٹیموں سیریز میں 2-2 میچ جیت چکے ہیں اور جو آج جیتے گا وہی سیریز کا سکندر بن جائے گا۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارت نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور کے ایل راہل کی جگہ ایک گیندباز ٹی نٹراجن کو شامل کیا ہے، جبکہ انگلینڈ نے اپنے سابقہ میچ کی ہی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔