اردو

urdu

ETV Bharat / sports

روٹ کا ونڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلنا مشکوک

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آٹھ جولائی سے ہونے والی تین میچوں کی ٹسٹ سیریز کے پہلے مقابلے میں انگلینڈ کے ٹسٹ کپتان جو روت اپنے بچے کی پیدائش کے سبب باہر رہ سکتے ہیں اور ان کی جگہ ٹیم کے نائب کپتان بنے اسٹاکس کپتانی کرسکتے ہیں۔

روٹ کا ونڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلنا مشکوک
روٹ کا ونڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلنا مشکوک

By

Published : Jun 3, 2020, 9:35 PM IST

کورونا وائرس کے خطرے کے سبب کرکٹ سرگرمیاں معطل ہونے کے درمیان انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آٹھ جولائی سے تین میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔

اگرچہ اس کے لیے انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو حکومت کی اجازت کا انتطا ہے۔ یہ مقابلہ شائقین کے بغیر کھیلا جائے گا۔

روٹ کا ونڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلنا مشکوک

روٹ کی اہلیہ کیری حاملہ ہیں اور جولائی کے پہلے ہفتے میں ان کے یہاں دوسرے بچے کی ولادت متوقع ہے۔ اس دوران پہلا ٹسٹ کھیلا جانا ہے۔ روٹ کے مطابق وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ رہیں گے چاہے اس کے لئے انہیں پہلے ٹسٹ سے باہر ہی کیوں نہ ہونا پڑے۔

روٹ کی غیر موجودگی میں اسٹاکس کو پہلی بار انگلینڈ کی کمان سونپی جاسکتی ہے۔ اسٹاکس نے اگرچہ گھریلو کرکٹ میں تین بار کپتانی کی ہے لیکن کبھی قومی ٹیم کی کمان نہیں سنبئالی۔

روٹ نے کہا ’’میرے خیال مین اگر اسٹاکس کپتان سنبھالیں گے تو یہ بہتر ہوگا۔ انہوں نے نائب کپتان کے طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ٹیم کے کپتان کے طور پر وہ ایک مثال پیش کرسکتے ہیں۔ وہ یہ دیکھ سکتے ہیں وہ کس طرح مختلف حالات میں ٹریننگ، گیند بازی اور بلے بازی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’اسٹاکس اپنے ساتھ لوگوں کو شامل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ٹیم کے بہترین کھلاڑی ان کے ساتھ ہیں۔ میرے خیال میں ایک کپتان میں یہ خوبی ہونا کافی ضروری ہے۔ اگر انہیں یہ موقع ملتا ہے تو وہ ایک اچھے کپتان ثابت ہوں گے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details