اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ کا شاندارآغاز - کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میچ کے پہلے دن

ماوٗ مونگانوی گراونڈ میں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف چاروکٹوں کے نقصان پر241 رن بنالیے۔

انگلینڈ کاشاندارآغاز

By

Published : Nov 21, 2019, 5:11 PM IST

جوئس برنس ،جوڈینلی اور بین اسٹوکس کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر چاروکٹوں کے نقصان پر 241 رن بنالیے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ماوٗ مونگانوی گراونڈ میں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میچ کے پہلے دن میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈنے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جوئس برنس اور سیبلی نے محتاط انداز میں اننگز کی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے52 رن جوڑے۔سیبلی22 رن بناکر آوٹ ہوگیے۔گرینڈہوم نے انہیں آوٹ کیا۔

اس کے بعد کپتان جو روٹ دورن بناکروانگر کی گیند پرآوٹ ہوگیے۔گرینڈہوم نے اوپنرجوئس برنس کو52 رنوں کے انفرادی اسکور پر آوٹ کیا۔

ٹم ساوتھی نے ڈینلی کو74 رنوں کے انفرادی اسکور پر آوٹ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔

پہلے دن کے کھیل ختم ہونے تک بین اسٹوکس 67 رن اورپوپ18 رن بناکر کھیل رہے ہیں۔پہلے دن کے کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے 90 اوورز میں چاروکٹوں کے نقصان پر 241 رن بنالیے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن گرینڈہوم کو دوجبکہ ٹم ساوتھی اور نیل وانگر کو ایک ایک وکٹ ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details