اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'انگلینڈ نے کرکٹ کو دوبارہ زندگی بخشی ہے'

عالمی چیمپیئن بننے کے بعد برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے خطاب جیت کر ملک میں کرکٹ کو دوبارہ زندگی بخشی ہے۔

'انگلینڈ نے کرکٹ دوبارہ زندگی بخشی ہے'

By

Published : Jul 16, 2019, 7:51 PM IST

برطانوی وزیراعظم نے پہلی مرتبہ عالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر رکھنے والی ٹیم کے لیے گزشتہ روز 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں استقبالیہ تقریب رکھی تھی اور ٹیم کا شایان شان استقبال کیا تھا۔

ٹریزامے نے ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 'آپ ایک ایسی ٹیم ہیں جو جدید برطانیہ کی نمائندگی کرتے ہیں اور آپ کی طرح دنیا دیگر کوئی بھی ٹیم نہیں کھیلتی۔'

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ کی زندگی کے سب سے بڑے میچ میں حالات آپ کے خلاف تھے تب بھی آپ لوگوں نے ہار نہیں مانی اور اسی کوشش نے آپ کو عالمی چیمپیئن بنایا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم وزیراعظم ٹریزامے کے ساتھ

ٹریزامے نے کہا کہ انگلینڈ نے عالمی کپ خطاب جیت کر ملک میں کرکٹ کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی کپ کا فائنل مقابلہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کے لارڈس کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا تھا جو برابری پر ختم ہوا تھا اور سپر اوور کے ذریعے میچ کا نتیجہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن حیرت انگیز طور پر سپر اوور بھی ٹائی ہوگیا اور میچ میں زیادہ باؤنڈریز لگانے کی بنیاد پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا، اس طرح کرکٹ کے موجد انگلینڈ نے 44 برسوں کے طویل انتظار کے بعد عالمی کپ ٹرافی اٹھانے کا شرف حاصل کیا۔

استقبالیہ تقریب میں انگلش کھلاڑی کے ساتھ وزیراعظم خوشگوار موڈ میں

اس سے قبل انگلینڈ سنہ 1979، سنہ 1987 اور سنہ 1992 میں بھی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی لیکن اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details