اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئر لینڈ کے خلاف سیریز میں جو ڈینلی ٹیم میں شامل - جو ڈینلی

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نےآئر لینڈ کے خلاف تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے 14 رکنی ٹیم میں بلے باز جو ڈینلی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

joe denly
joe denly

By

Published : Jul 28, 2020, 11:47 AM IST

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے مابین تین میچوں کی یک روزہ سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ جمعرات(30 جولائی) کو ہوگا۔

جو ڈینلی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچ میں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا لیکن آئر لیند کے خلاف انہیں ایک بار پھر سے واپس لایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ آل راؤنڈر معین علی نائب کپتان کی حیثیت سے سیریز میں واپسی کر رہے ہیں۔

سیریز کے تینوں میچ ساؤتھمپٹن میں بغیر شائقین کے کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ، آل راؤنڈر بین اسٹوکس اور وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر آئرلینڈ کے خلاف اس سیریز میں نہیں کھیلیں گے۔ حالانکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تینوں کھلاڑیوں نے کھیلا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ سُپر لیگ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے مابین 30 جولائی کو ون ڈے سیریز سے باضابطہ طور پر شروع ہوگی۔ ورلڈ کپ سپر لیگ 2023 میں بھارت میں ہونے والے ئک روزہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کا پیمانہ ہو گی۔

  • انگلینڈ ٹیم اس طرح ہے۔

ایون مورگن (کپتان)، معین علی، جانی بیریسٹو، ٹام بنٹن، سیم بلنگز، ٹام کیورن، لیام ڈاسن، جو ڈینلی، ثاقب محمود، عادل رشید، جیسن رائے، رائس ٹولی، جیمز ونس اور ڈیوڈ وِلی۔

اس کے علاوہ رچرڈ گلیسن، لوئس گریگوری اور لیام ایل اور ریزرو کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details