اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ دورے کے لئے عجلت میں فیصلہ نہیں لے گا پاکستان

پاکستان آئندہ انگلینڈ کے دورے کے لئے عجلت میں کوئی فیصلہ نہیں لے گا اور کورونا وائرس سے پیدا بحران پر نظر رکھے گا۔

By

Published : May 12, 2020, 8:25 PM IST

انگلینڈ دورے کے لئے عجلت میں فیصلہ نہیں لے گا پاکستان
انگلینڈ دورے کے لئے عجلت میں فیصلہ نہیں لے گا پاکستان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے پیر کو صحافیوں سے کہا کہ پی سی بی انگلینڈ کے دورے کے لئے جلدی میں کوئی فیصلہ نہیں کرے گا۔

انگلینڈ کو 30 جولائی سے تین ٹسٹ میچوں اور تین ٹی -20 کے لئے پاکستان کی میزبانی کرنی ہے۔لیکن انگلینڈ میں ایک جولائی تک تمام طرح کی پروفیشنل کرکٹ بند ہے۔

انگلینڈ دورے کے لئے عجلت میں فیصلہ نہیں لے گا پاکستان

وسیم نے کہا کہ پی سی بی کچھ ہفتے انتظار کرنے کے بعد ہی دورے کے متعلق کوئی فیصلہ کرے گا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کہا ہے کہ کرکٹ جولائی تک شروع نہیں کرے گا اور سیریز کو ناظرین کے بغیر کھیلے جانے کا امکان ہو سکتا ہے۔

وسیم نے کہا کہ کھلاڑیوں اور حکام کی صحت اور حفاظت پہلی ترجیح ہے اور اس سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انگلینڈ میں اس وقت صورتحال کافی خراب ہے اور پی سی بی انگلینڈ سے اس کی منصوبہ بندی کے بارے میں پوچھے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے ایک بار پھر سابقہ موقف دہراتے ہوئے کہا کہ دورۂ انگلینڈ کے معاملے میں کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.ہم ای سی بی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، دونوں بورڈز کے متعلقہ نمائندے 15 مئی کو کانفرنس کال میں شرکت کریں گے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو اسٹیو ہارمیسن، ڈائریکٹر کرکٹ ایشلے جائلز کے ساتھ چیف میڈیکل آفیسر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز موجود ہوں گے.

پی سی بی کی جانب سے مجھ سمیت چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان اور سربراہ میڈیکل پینل ڈاکٹر سہیل سلیم تبادلہ خیال کریں گے.اس موقع پر جائزہ لیا جائے گا کہ سیریز کے کیا امکانات ہیں، کانفرنس کال میں صرف پلاننگ ہوگی، ہم سیریز کے حوالے سے کوئی فیصلہ جون میں ہی کرپائیں گے۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ای سی بی سے پاکستان کے جوابی دورے کے حوالے سے کوئی یقین دہانی لینے کا یہ مناسب وقت نہیں مگر ایم سی سی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے، کرکٹ آسٹریلیا کا وفد بھی آسکتا ہے تو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے 22-2021ء میں پاکستان نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں رہ جاتی۔

برطانیہ میں اب تک اس وبا سے 223060 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 32065 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details