اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئرلینڈ پرانگلینڈ کی 143 رنوں سے جیت - لارڈس

لارڈس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے واحد کرکٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آ ئرلینڈ کو 143 رنوں سے شکلست دے دی ۔ اس جیت کے ساتھ انگلینڈ نے سیریز بھی اپنے نام کرلیا۔

آ ئر لینڈ پر انگلینڈ کی 143 رنوں سے جیت

By

Published : Jul 26, 2019, 7:24 PM IST

انگلینڈ کے 183رنوں کے ہدف کے تعاقب میں آ ئرلینڈ کی پوری ٹیم 23.4 اووروں میں 38 رن بنا کر آل آ ؤٹ ہوگئی ۔

آ ئر لینڈ پر انگلینڈ کی 143 رنوں سے جیت

دوسری اننگز میں آ ئرش ٹیم میزبان گیندبازوں کا مقابلہ نہ کرسکی ۔183 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں آ ئرلینڈ کی ٹیم کی شروعات مایوس کن رہی اور 25 رنوں کے مجموعی اسکور پر ہی پانچ اہم وکٹ گنوادیے۔ کپتان ولیم پورٹر فیلڈ محض دو رن بنا کر کرس ووکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگیے۔

اس کے بعد پال اسٹرلنگ بغیر کھاتہ کھولے کرس ووکس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ آرینڈرے بالبیرنی پانچ رن بنا کر کرس براڈ کی گیند پر چلتے بنے ۔ کرس براڈ نے کیون اوبرائن کو چار رنوں کی انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو کیا۔ اس کے بعد ووکس نے گیری ولسن کو بغیر کھاتہ کھولے پویلین کی راہ دکھائی۔

کرس ووکس اور کرس براڈ کی جوڑی کے سامنے آ ئرش ٹیم بالکل ہی بے بس نظر آ ئی اور 23.4 اووروں میں 38 رنوں پر ہی سمٹ گئی۔ آئرلینڈ کی جانب سے جیمس میکلم 11 رن بنا کر نمایاں رہے جبکہ ٹیم کے 10 بلے باز ڈبل فیگر تک پہنچ نہیں سکے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس کو چھ جبکہ کرس براڈ کو چار وکٹ ملے۔

اس سےقبل انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 303 رن بنا کر آل آ ؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے لیچ (92)،جیسن رائے(72)،سیم کورین(37)،جوروٹ(31)اور اسٹیورٹ براڈ 21 رن بنا کر نمایاں رہے۔ آئر لینڈ کی جانب سے رچرڈ ایڈر اور تھامنسن کو تین تین جبکہ ریکن کو دو اور مورٹگز کو ایک وکٹ ملے۔

آ ئرلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 207 رن بنا ئے تھی جبکہ انگلینڈ کی پہلی اننگز 85 رنوں پر سمٹ گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details