اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست

عالمی کپ 2019 میں انگلینڈ نے بھارت کو 31 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھی ہے، روہت شرما کی سنچری رائیگاں۔

انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست

By

Published : Jun 30, 2019, 11:38 PM IST

انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے تھے جسے بھارتی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 50 اوورز میں 5 وکٹ کھو 306 رنز ہی بنا سکی۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری بھارتی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور سلامی بلے باز لوکیش راہل کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

بشکریہ ٹویٹر

اس کے بعد روہت شرما اور کپتان وراٹ کوہلی نے دوسرے وکٹ کے لیے 138 رنز کی پارٹنرشپ کی اور ٹیم کا اسکور مستحکم کیا، کوہلی 66 رنز بنا کر لیام پلنکٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

آج کے میچ میں وجے شنکر کی جگہ رشبھ پنت کو موقع دیا گیا تھا اور اپنا پہلا عالمی کپ میچ کھیل رہے پنت نے 29 گیندوں میں 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے کنارے روہت شرما ڈٹے رہے اور رواں عالمی کپ میں اپنی تیسری سنچری مکمل کی، انہوں نے 109 گیندوں میں 15 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا نے 45 رنز اور مہیندر سنگھ دھونی نے 42 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 3 بلے بازوں کو پویلین بھیجا جبکہ کرس ووکس کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جسے اس کے سلامی بلے بازوں نے درست قرار دیا اور پہلے وکٹ کے لیے 160 رنز بنائے۔

جیسن رائے اور جانی بیرسٹو نے ٹیم کو شاندار شروعات دلائی، رائے 57 گیندوں میں 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس کے بعد جو روٹ نے بھی اچھی بلے بازی کی اور 44 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ کپتان مورگن اس میچ میں کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے اور محض ایک ہی رن بنا پائے۔

حالاںکہ بیرسٹو نے ایک جانب سے محاذ سنبھالے رکھا اور اپنی سنچری مکمل کی، انہوں نے 109 گیندوں میں 10 چوکے اور 6 چھکے کی مدد سے 111 رنز بنائے۔

بیرسٹو کے آؤٹ ہونے کے بعد بین اسٹوکس نے اسکور آگے بڑھایا اور تیزی سے رنز بنائے، اسٹوکس نے 54 گیندوں میں 79 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے محمد سمیع نے ایک مرتبہ پھر بہترین گیند بازی کی اور پانچ وکٹیں حاصل کی، جبکہ کلدیپ یادو اور جسپری بمراہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئے۔

جانی بیرسٹو کو ان کی شاندار سنچری کی بدولت مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details