میزبان انگلینڈ کی ٹیم 1992 کے بعد پہلی مر تبہ ورلڈ کپ کے فا ئنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔
اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم 1979،1987 اور1992 میں ورلڈ کپ فا ئنل کھیل چکی ہے مگر بدقسمتی سے اس ٹیم کو اب تک خطاب جیتنے کا موقع نہیں ملا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی مر تبہ 2015 کے ورلڈ کپ کے فا ئنل میں کو الیفا ئی کیاتھا ۔ فا ئنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد خطاب جیتنے کا خواب چکناچور ہو گیا تھا۔
کرکٹ کے مہا مقابلے میں نیوزی لینڈ نے خطاب کی سب سے مضبوط دعویدار بھارت کو پہلے سیمی فا ئنل میں18 رنوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کولایفا ئی کیا جبکہ دوسر ے سیمی فا ئنل میں انگلینڈ نے آ سٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے میں آٹھ وکٹوں سے شکست روند کر خطابی معرکہ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
کرکٹ کے تاریخی میدان لارڈ میں اتوار کے دن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہلی مرتبہ کرکٹ کے ورلڈ چمپئن بننے کے ارادے سے میدان میں اتریں گی ۔دونوں ہی ٹیموں کے پاس تاریخ رقم کرنے کا سنہرا موقع ہے۔