انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ولی کووڈ۔19 ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ جانکاری سوشل میڈیا پر دی۔ ڈیوڈ ولی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں یارکشائر کی ٹیم کے لیے کھیل رہے تھے، لیکن اب کورونا مثبت پائے جانے کے بعد وہ باقی میچ نہیں کھیل پائیں گے۔
ولی نے ٹویٹ کیا، 'میرا اور میری بیوی کا کووڈ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آیا ہے۔ ولی نے لکھا کہ 'میں ٹی 20 بلاسٹ کے باقی میچوں میں نہیں کھیل پاؤں گا۔ اس سے بھی خراب بات یہ ہے کہ تین کھلاڑی میرے رابطے میں آئے تھے، لہذا ان کو بھی خطرہ ہے اور وہ بھی مزید میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے۔