اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ کو اگلے برس دورہ پاکستان کی دعوت - انگلش ٹیم نے آخری مرتبہ سنہ 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو اگلے برس جنوری میں دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ہے۔

ecb receives invitation for short white ball tour of pakistan in 2021
انگلینڈ کو اگلے برس دورہ پاکستان کی دعوت

By

Published : Oct 16, 2020, 10:19 PM IST

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ انگلش بورڈ کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے خط لکھا ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی جانب سے دورے کی دعوت ملنے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے ای سی بی اپنا کردار ادا کرے گا۔

انگلش کرکٹ ٹیم جنوری سنہ 2021 میں پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔ ایک برطانوی اخبار نے انگلش کرکٹ ٹیم کے جنوری سنہ 2021 میں پاکستان کے دورہ کا انکشاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی انڈینس کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف

رپورٹ کے مطابق دونوں بورڈز میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ انگلش ٹیم کا یہ 15 برس بعد پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ انگلش ٹیم نے آخری مرتبہ سنہ 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ کورونا کے باوجود پاکستانی ٹیم رواں برس انگلینڈ گئی تھی اور انگلش بورڈ جوابی دورے سے یہ احسان چکانا چاہتا ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2021 کے شروع میں دورے کی دعوت دی ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مجوزہ دورہ پاکستان سے پہلے سیکیورٹی اور صحت کے معاملات دیکھنے ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details