ورلڈ کپ فاتح کپتان ایون مورگن اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کے علاوہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے 55 کھلاڑیوں کو بیرونی پریکٹس شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔
كووڈ۔19 وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں کرکٹ سرگرمیاں ٹھپ ہیں، لیکن ای سی بی ناظرین کے بغیر کرکٹ شروع کرنے کا سانچہ تیار کر رہا ہے۔گزشتہ ہفتے انگلینڈ کے 18 فاسٹ بولر انفرادی ٹریننگ شروع کر چکے ہیں اور ای سی بی نے ٹیسٹ کرکٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس لسٹ میں 37 اور کھلاڑیوں کے نام شامل کئے ہیں۔
اس لسٹ میں جیمز اینڈرسن اور جوفرا آرچر کی تیز گیند بازوں کی جوڑی کا نام ہے، لیکن ایلیکس ہیلز، لیام پلنکٹ اور جو کلارک کو اس میں جگہ نہیں ملی ہے۔
ای سی بی نے تصدیق کی کہ کھلاڑیوں کو پریکٹس شروع کرنے کو کہا گیا ہے۔برطانوی حکومت کی منظوری ملنے کے بعد مردوں کی ٹیم کو ناظرین کے بغیر کھیلنے کی امید ہے۔
پریکٹس کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں معین علی، جانی بيرسٹو، اسٹیورٹ براڈ، جوز بٹلر، عادل راشد، ٹام کرن، ڈیوڈ ولی اور سیم بلنگس کا بھی نام ہے۔ای سی بی نے کہا کہ فارمیٹ کے مطابق کھلاڑیوں کا سلیكشن صحیح وقت پر کیا جائے گا۔ای سی بی کے پرفامنس ڈائریکٹر مو بوباٹ نے کہاکہ ہم اس موسم میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے اپنے ہدف کے قریب جا رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کا پول سلیکٹرز کو مضبوط اختیارات دے گا۔جو مختلف فارمیٹ کی ٹیم کا انتخاب کریں گے۔